خواب میں بلی آنے کی اسلامی تعبیر مختلف حالات کے مطابق بدلتی ہے۔ ابن سیرین رحمة الله علیہ کے مطابق بلی ایک فاسد یا بدکردار چور کی علامت ہوتی ہے۔ اگر خواب میں بلی گھر کے اندر آتی نظر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ گھر میں چوری ہونے کا اندیشہ ہے۔ بلی کو گھر سے کچھ اٹھاتے یا کھاتے دیکھنا اس بات کی نشانی ہے کہ چور کوئی چیز چرا لے جائے گا۔ خواب میں بلی کو مارنا چور پر قابو پانے یا اسے نقصان پہنچانے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
ابراہیم کرمانی رحمة الله علیہ کے مطابق بلی کا گوشت کھانا اس بات کی دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا چور سے اتنی ہی مقدار میں دولت حاصل کرے گا۔ اگر خواب میں بلی سے لڑائی ہو اور جسم پر خراشیں آجائیں تو یہ بیماری کی علامت ہے۔ لڑائی جیت جانا جلد صحت یابی جبکہ ہار جانا لمبی بیماری کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔ بلی کا دودھ دوہنا اور پینا کسی جھگڑے یا مقدمے میں الجھنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ خواب میں بلیوں کی آوازیں سننا چور کے خوف یا چوری کے خطرے کی علامت ہوتی ہے۔
خواب میں بلی دیکھنے کی تعبیر

Discover more from خوابوں کی دنیا
Subscribe to get the latest posts sent to your email.